کرائمز

فیروزوالہ، گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے چچا کو قتل کرڈالا

فیروزوالہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ فیروزوالہ کے گاؤں غازی ککہ میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نیساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے سگے چچا کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ غازی ککہ رہنے والا زمیندار اسلم عرف سونگی خان اپنے گھر سے نکل کر بازار ا رہا تھا ابھی وہ گھر کے قریب ہی تھا کہ اس دوران محسن پٹھان نے ساتھی کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے چچا کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا فیروزوالا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی پولیس مصروف کارروائی ہے، مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا بتایا جاتا ہے کہ ملزم اور مقتول کے درمیان دو تین روذ قبل جھگڑا ہوا تھا اس رنج کی بنا پر ملزم نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے چچا کوقتل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button