کرائمز
پولیس نے چھاپہ مار کرولایتی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی
فیروزوالہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) فیروز والا پولیس نے چھاپہ مار کرولایتی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی بتایا گیا ہے کہ مریدکے روڈ پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب چھاپہ مار کر 02 مشکوک ملزمان کو چیک کیا تو ملزمان کے پاس توڑوں میں چھپائی گئی ولائتی برانڈ کی 80 بوتلیں برآمد ہو گئیں جو ملزمان سپلائی کیلئے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے ملزمان کی شناخت سمسون مسیح سکنہ مسن کالر اور اسلم مسیح سکنہ کوٹ پنڈی داس سے ہوئی۔ ایس ایچ او رانا غلام سرور نے بتایا کہ ملزمان پیشہ ور شراب سپلائر ہیں جو لاہور اور اس کے گردونواح میں بڑی مہارت سے عرصہ دراز سے شراب کی سپلائی کررہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔