علاقائی خبریں
ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:طارق مرزا
گوجرہ(اشتیاق درویشی) ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وکلاء تفصیلات کے مطابق انڈین جارحیت کے خلاف بار ایسوسی ایشن گوجرہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بار ممبران نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر صدر بار طارق مرزا میاں نصیر عامر خان زبیر نبیل بوبک شیخ محمد جاوید و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دن کو سفید جھنڈے لہرا کر معافی مانگتا ہے رات کو پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے ہم اس جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آخر میں انڈیا کے حملوں میں شہید ہونے والے شہدا کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی