رائیونڈ سیوریج سسٹم ابل پڑا , شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
رائیونڈ (عثمان چیمہ سے) ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ کو لاوارث چھوڑ دیا سیوریج بند ہونے سے گلی محلوں سڑکوں پر گندہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کمیٹی رائیونڈ کو لاہور میٹرو پولیٹن کا حصہ بننے کے بعد رائیونڈ کی عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا اربوں روپے آمدن دینے والا رائیونڈ زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا شہر کی مصروف ترین شاہراہوں سندر روڈ مانگا روڈ ریلوے روڈ اور مانگا روڈ پر نالہ جات کی بروقت صفائی نہ ہونے اور سیوریج سسٹم ابلنے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں گلی محلوں میں تباہی پھیلا رہا ہے سیوریج کا پانی عمارتوں کی بنیادوں میں داخل ہورہا ہے اس پریشانی کے عالم میں مقامی منتخب عوامی نمائندوں نے چپ سادھ رکھی ہے سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات نہ ہونے سے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے عوامی حلقوں نے رائیونڈ سیوریج سسٹم کی بحالی کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائیونڈ سی او یونٹ کو فعال کیا تاکہ عوام مشکلات میں کمی واقع ہوسکے