کرائمز
ڈی پی او کی کھلی کچہری ، سائلین کی شکایات کا ازالہ کیا گیا
بہاولنگر (سید شہوارحسین) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری، ڈی پی او کامران اصغر نے صدر سرکل میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور تھانہ جات کا وزٹ کیا، ڈی پی او نے SIPS پروٹوکول چیک کیے، مزید بہتری لانے کی ہدایت کی، اس موقع پر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز سرکل ہذا بھی موجود تھے، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے، حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے، اس موقع پر ڈی پی او کامران اصغر کا کہنا تھا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔