دیپالپور:بیوہ خاتون بیٹیوں سمیت در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
دیپالپور (میاں عبدالخالق) بااثر افراد کی انتظامیہ سے ملی بھگت ، کرایہ داری ایکٹ کے زریعے بیوہ خاتون اور یتیم بچیوں کو سرکاری دکان اور گھر سے بےدخل کر دیا ، بیوہ خاتون بیٹیوں سمیت در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، متاثرہ خاندان نےوزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے کرایہ داری ایکٹ کے زریعے پچاس سال سے سرکاری دکان پر کاروبار کرکے گذربسر کرنے والی بیوہ خاتون رضیہ بی بی اور یتیم بیٹیوں کو انکی دکان سے بےدخل کر دیا گیا متاثرہ خاندان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقوں سے ناصرف ان سے دکان چھینی بلکہ دکان کی چھت پر بنے انکے گھر سے بھی بےدخل کیا اب وہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر۔مجبور ہیں اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے پر قتل کرنے جیسی سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کی بیٹیوں کو خود کشی پر مجبور کرنے والے با اثر افراد اور مقامی انتظامیہ کے افسران کے اس ظلم کا فوری نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں بصورت دیگر وہ والدہ کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب ہاوس کے سامنے خود سوزی کریں گی