ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کا تحصیل ظفروال کا تفصیلی دورہ
نارووال۔(بیورورپورٹ )-ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کا تحصیل ظفروال کا تفصیلی دورہ۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے ظفروال پبلک پارک،فیملی پارک ظفروال اور ظفروال پبلک سکول کا دورہ کیا۔ظفروال پبلک پارک میں فاؤنٹین،واکنگ ٹریکس اور گرین ایریاز سمیت جاری مختلف ڈویلپمنٹ کے کاموں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈی۔سی نارووال کی جانب سے پارک میں جاری کاموں کی رفتار کو تیز کرنے اور پارک میں لینڈسکیپنگ،بیوٹیفکیشن اور پلانٹیشن کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے بارے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایات صادر کردی گئیں۔دورہ ظفروال کے دوران ڈی۔سی نارووال نے ظفروال فیملی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کی ماسڑ پلان کے مطابق ویریفکیشن بھی کی ،اور فیملی پارک میں گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ،لینڈسکیپنگ اور پلانٹیشن پر خصوصی توجہ دینے بارے ڈائریکشنز بھی دیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا نے ظفروال پبلک سکول کا دورہ بھی کیا۔ظفروال پبلک سکول کے آفسز،کلاس رومز اور لانز کا جائزہ لیا اورظفروال پبلک سکول کی توسیع کیلئے ماسٹر پلان وضح کرنے کی بابت سائٹ وزٹ کرکے موقع پر انجنئیرز کو ہدایات صادر کی گئیں۔