علاقائی خبریں

چنیوٹ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ، طبی سہولیات پر بریفنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اورضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے دستیاب طبی سہولیات پر بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو شفاف انداز میں بروئے کارلائیں اور تمام تر ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونا چاہیے۔انہوں نے ادویات کی دستیابی،ریکارڈ اور مشینری کے فعال ہونے کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ درکار ضروریات کو ہیلتھ کونسل کے بجٹ سے مکمل کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button