علاقائی خبریں

لائسنسداران کے ساتھ دفتر میونسپل کمیٹی میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد سورٹھ مبشر نے ہمراہ چیف آفیسر عمر مختار کے محرام الحرام کی آمد سے قبل تمام لائسنسداران کے ساتھ دفتر میونسپل کمیٹی میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیاتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے اسلام نے ہمیں بھائی چارے اور امن کی فضا کو قائم رکھنے پرزور دیا ہے ماہ مقدس میں تمام مسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں مزید ان کا کہنا تھا تمام لائسنسداران اپنی تحریری درخواستیں جمع کروائیں جہاں جہاں کام ہونا ہے جلد از جلد موقع وزٹ کرکے کام شروع کروایا جائے گا تاکہ بروقت کام کی تکمیل ہوسکے تمام روٹس پر صفائی کے انتظامات کے علاوہ ہمہ قسم کی تجاوزات ختم کرادی جائیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ تمام روٹس پر روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کرائے جائے گے جس پر تمام لائسنسداران نے اطمینان کا اظہار کیا اور شرکاء میٹنگ نے اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی دعاکے ساتھ ہی میٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button