بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی پراکسیز کی بزدلانہ کارروائی ہے:رفیق احمد قریشی
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سابق ناظم یوسی96 ڈاکٹر رفیق احمد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنانا ایک انتہائی بھیانک اور بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کے پیچھے بھارت اور بلوچستان میں سرگرم اس کی پراکسی تنظیموں کا گھناؤنا کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جو میدان جنگ میں بارہا شکست کھا چکا ہے اب بزدلی کے ساتھ دہشت گردی جیسے ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہےمعرکہ حق میں ناکامی کے بعد اس نے پاکستان کے نہتے شہریوں، حتیٰ کہ معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، جو کہ انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے خضدار میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں شہید ہونے والوں میں چھٹی جماعت کی طالبہ ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر، اور دسویں جماعت کی عائشہ سلیم شامل ہیں، جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹر رفیق احمد قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والے بڑے دہشت گرد حملوں کے پیچھے بھارت کا ناپاک ہاتھ واضح ہیں###