علاقائی خبریں

ڈسکہ : بیوٹیفکیشن سیٹیز اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس

ڈسکہ ( عشرت انصاری)ایم سی آفس ڈسکہ میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی زیر صدارت بیوٹیفکیشن سیٹیز اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس رکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول کی شرکت ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی، چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد، اور ایم او آئی محمد صائم کی شرکت،ڈاکٹر رومان عاشر میاں، حاجی عظیم بٹ صدر پی پی 51، سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ محمد افضل منشاء، چوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ اور سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ ڈسکہ میاں ندیم مغل کی شرکت ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن بیوٹیفکیشن سیٹیز کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، شہر کی خوبصورتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،شہبازشریف پارک کی بیوٹیفکیشن پر غور سپورٹس کمپلیکس تا نیوکچہری خوبصورت ماڈل کی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا،ڈسکہ لاڑی اڈا پر خوبصورت ماڈل کا گیٹ وے اور جدید ماڈل کی اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا بھی فیصلہ ہوا،ڈسکہ سبزی منڈی کو اپگریڈ کر کے ماڈرن و خوبصورت بنانے کا اصولی فیصلہ کیا،مزید ڈسکہ شہر میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن بیوٹیفکیشن سیٹیز پروگرام کے تحت ڈسکہ شہر کو بھی خوبصورت بنانا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیہ ذیشان رفیق،لاہور میں نصب خوبصورت جدید ترین اسٹریٹ لائٹس کی طرز پر ڈسکہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button