دشمن کے خلاف شاندار کامیابی قوم کی کامیابی ہے ؛ رانا طارق
رائیونڈ ( شمشادعلی بھٹی سے ) افواج پاکستان کی اپریشن بنیان المر صوص میں دشمن کے خلاف شاندار کامیابی قوم کی کامیابی ہے ؛ رانا طارق ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز محنت و جرات مندانہ فیصلوں کا ثمر ہے ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کو یہ اعزاز ملنا انکی بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے ، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر (ر) کرنل رانا محمد طارق مراکہ کوراٹر رانا پیلس میں ن لیگی کارکنان اور میڈیا بریفنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی رہی، 24 کروڑ عوام کی دعاؤں کی بدولت معرکہ حق میں عظیم فتح نصیب ہوئی، آرمی چیف کی قیادت میں اللہ نے بے پناہ کامیابیوں پر دنیا حیران اور معترف،آرمی چیف کی مہارت اور پاک فضائیہ نے اپریشن بنیان المر صوص میں جس جرآت اور بہادری کی داستان رقم کی ہے وہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی اور دنیا بھر میں جو پذیرائی ملی ہے اس سے پاکستان کا مقام اور پاکستانی قوم کا وقار بلند ہوا ہے ۔ ہمیں مشکل وقت میں جو برادر ملکوں کی سپورٹ کرنے سے مسلمانوں کے سرفخر سے بلند ہوئے ہیں ، ہمیں پاک بھارت جنگ میں جو کامیابی ملی ہے ۔ یہ کسی معجزہ سے کم نہیں ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے .