پیدائش و اموات کی 7 سال تک رجسٹریشن فیس معاف
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی خدمت کا انقلابی قدم حکومت پنجاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2025 کے تحت پنجاب بھر کی یونین کونسل، میونسپل کمیٹز میں پیدائش و اموات کی 7 سال تک رجسٹریشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار مہر امتیاز احمد نول ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جھنگ نے سینئر صحافی و سوشل ایکٹیوسٹ مہر محمد ریاض نول سے ملاقات کے دوران بتایا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا ویثزن ہے کہ،، پیدائش کا اندراج کروائیں ،بچوں کا حق محفوظ بنائیں،، کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ (اندراج پیدائش و اموات) رولز 2025 کے مطابق پیدائش اور اموات کے اندراج کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی گئی ہے, مہر امتیاز احمد نے بتایا کہ پیدائش کا اندراج ایک سال کی عمر تک کا اختیار سیکرٹری یونین کونسل، سات سال کی عمر تک تاخیری اندراج اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جبکہ سات سال سے زیادہ عمر کی تاخیری اندراج کا اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہوگا, پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2025 رولز نمبر 21 کے مطابق پیدائش تاخیری اندراج سات سال بعد کی فیس 200 روپے،پاکستانی شہری مقیم بیرون ملک 1000روپے، غیرملکی کی پیدائش کا تاخیری اندراج فیس 2000 روپے،اموات کا تاخیری اندراج سات سال بعد فیس 1000 روپے، تصیح یا تبدیلی کی فیس 500 روپے اور ڈوپلیکیٹ سرٹیفکیٹ کی فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے,