بہاولپور :اسلحہ ڈیلر حنیف گجر لینڈ مافیا وغیرہ کی 5اپیلیں خارج
بہاولپور ( غلام رسول خان ) محمد حنیف گجر اسلحہ ڈیلرلینڈ مافیا جعلی جناح آبادی کرپشن کیس، کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے حنیف گجر لینڈ مافیا وغیرہ کی جانب سے دائر کی گئیں 5اپیلیں خارج کردیں کمشنر نے لینڈ مافیا اور لینڈ مافیا سے سرکاری اراضی خریدنے والو ں کیخلاف چوہدری محمد سرور گجر سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بہاولپور کا حکم مورخہ 8مئی 2024کو درست آڈر قرار دیتے ہوئے بحال رکھا سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بہاولپورنے تمام تر دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حنیف گجر لینڈ مافیا کی جانب سے 3ارب روپے مالیت کی سرکاری کمرشل اراضی واقع ریلوے روڈ بہاولپور کا اپنی اہلیہ اور دیگر قریبی عزیزوں ملازم اور پٹواری کے نام درج و منظور شدہ انتقال نمبر3اور اس غیر قانونی انتقال کے تابیع تمام درج و منظور کئے گئے انتقالات نظر ثانی میں لاتے ہوئے خارج کردیئے تھے جو جرائت مندانہ فیصلہ سابق کمشنر نادر چٹھہ لینڈ مافیاکے خلاف نہ کرسکے وہ ایک خاتون دبنگ کمشنر بہاولپور مسرت جبیں نے کردکھایا لینڈ مافیا جعلی جناح آبادی کے نام سے 301مرلے سرکاری کمرشل اراضی پر پلازہ بنانے کی سازش کر رہے تھے جو پہلے ہی مسٹر جسٹس عاصم حفیظ جج عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور کی جانب سے پہلے ہی ناکام بنا تے ہوئے لینڈ مافیا کے فرخ حنیف گجر خرم حنیف گجر وغیرہ کے حق میں ماتحت عدالتوں سے پلازہ بنانے کیلئے جاری شدی ڈگری بھی خارج کردیں تاہم سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور چوہدری محمد سرور گجر کی جانب سے لینڈ مافیا کے خلاف فیصلے کیخلاف کمشنر کو اپیل کرنے کیلئے مورخہ 22مئی 2024 کو حکم جاری کیا تھا مگر مبینہ طور پر با اثر افراد کی مداخلت کی بناء پر نادر چٹھہ سابق کمشنر بہاولپور لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کرنے کی بجائے 7ماہ گزرنے کے باوجود صرف لمبی لمبی پیشی پہ پیشی دیتے رہے حالانکہ جناح آبادی کے نام سے جعلی کچی آبادی کے نام پر اربوں روپے مالیت کی ریلوے روڈ بہاولپور نذد راجہ پٹرول پمپ بہاولپور سرکاری کمرشل اراضی ہتھیائے جانے کا فراڈ دستاویزی ثبوت کی روشنی میں سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بہاولپور محمد سرور گجر کے فیصلے سے ثابت ہوچکا ہے لینڈ مافیا کے نام ابتدائی انتقال نمبر 3 کے تابع جعلی باشندگان پہلے ہی صاحب جائیداد اور کوٹھیوں نجی ملکیت کے مالکان ثابت ہوچکے ہیں سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بہاولپور محمد سرور گجر نے اپنے تاریخی فیصلہ مورخہ 8مئی 2024میں تمام تر فراڈ بارے تفصیل سے لکھا ہے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) بہاولپور محمد سرور گجر کے دبنگ فیصلے پر عمل درآمد کرنے کیلئے سابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی نے جعلی کچی آبادی والی اراضی پر تعمیر شدہ کمرشل پلازہ شوروم اور درجنوں دوکانات سیل کردی تھیں مگر بعد ازاں عدالت عالیہ ہائی کورٹ نے ڈی سیل کرواکر کمشنر بہاولپور کے پاس اپیل دائر کرنے کی مہلت دی، لینڈ مافیا کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور مین مفاد گرہندہ محمد حنیف گجر اسلحہ ڈیلر اور اس کے سہولت کاروں کا فراڈ ثابت ہوچکا ہے اندرون شہر ریلوے روڈ بہاولپور میں واقع اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی کو ”دیہاتی علاقہ کی جناح آبادی“ ظاہر کرکے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور میونسپل کارپوریشن سے جعلی باشندگان کی سروے لسٹ مرتب کروائے بغیر اور ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز پنجاب لاہور کی منظوری کے بغیر ہی ساز باز کے نتیجے میں سابق تحصیلدار جاوید سلیم سے اپنی اہلیہ اور قریبی عزیزوں دوست احباب کو فرضی رہائشی ظاہر کرکے انتقال نمبر3درج و منظور کروالیا 17کس جعلی باشندگان کے ناموں سے پنجاب بنک میں 300 سے 9900سو روپے فی کس پنجاب بنک میں ”جناح آبادی“ کے اکاؤنٹ کی بجائے کچی آبادی کے بنک اکاؤٹ میں جمع کروائے گئے حکومت نے دیہی علاقوں میں رہنے والے بے گھر افراد کی رہائش کیلئے جناح آبادیز میں فی خاندان 7مرلے پلاٹ دینے کیلئے باضابطہ طور پر جناح آبادی ایکٹ 1986منظور کیا ہوشرباء فراڈ سے قبل محمد حنیف گجر کے بڑے بھائی غلام فرید ولد رکن الدین گجرنے قیمتی جائیداد سرکار ہتھیانے کیلئے ریونیو افسران اور پٹواری وغیرہ کی ملی بھگت سے ریکارڈ محکمہ مال جمعبندی موضع ذخیرہ سمہ سٹہ تحصیل سٹی بہاولپور میں خود کو مستاجر درج کروایا ہوا تھا مگر جانچ پڑتال کرنے پر ریکارڈ میں ایسا کوئی آڈر موجود نہیں تھا سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور چوہدری محمد سرور گجر نے جعلی کچی آبادی اضافی حبیب کالونی ریلوے روڈ بہاولپور کے 17 کس جعلی باشندگان کے نام پر درج ابتدائی انتقال نمبر 3 اور اس کے تابع دیگر درج و منظور ہونیوالے تمام انتقالات مورخہ 8مئی 2024کو نظر ثانی میں لاتے ہہوئے خارج کردیئے تھے اور کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں عمل درآمد بھی کروادیا تھا کہ اسی دوران محمد حنیف گجر کے ملازم غلام یاسین گجر نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن 3587/24دائر کی رٹ پٹیشن کی سماعت چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور کی جانب سے دائر نگرانی C.R NO.786/23 اور رٹ پٹیشن نمبر1101/24 کیساتھ ہوئی عدالت عالیہ نے اپنے حکم مورخہ 22مئی 2024میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کے حکم 8 مئی 2024کو 15یوم کیلئے معطل کرتے ہوئے انکے حکم کیخلاف کمشنر بہاولپور کو اپیل کرنے کی مہلت دی تھی واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے اپنے فیصلوں میں قرار دیا ہے کہ جعل سازی دھوکہ دہی فراڈ کی بنیاد پر درج و منظور کروائے گئے انتقالات اور عدالتی ڈگروں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اگر ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور چیف آفییسر میونسپل کارپوریشن اورانتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن بہاولپورنے کمشنر بہاولپور مسرت جبیں کے حکم مورخہ 17مئی 2025پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے 301مرلہ کمرشل اراضی واگزار نہ کروائی تو حکومت پنجاب تین ارب روپے مالیت کی قیمتی جائیداد سے محروم ہوجائیگی انتظامیہ تاخیری حربے استعمال کرتی ہے یاحنیف گجر لینڈ مافیا اور دیگر سے سرکاری کمرشل رقبہ واگزار کروانے میں کسی بھی وجہ سے ناکام رہتی ہے تو حکومت پنجاب تقریباً 3ارب روپے مالیت کی کمرشل اراضی سے محروم ہوجائے گی حنیف گجر کے بیٹے خرم حنیف فرخ حنیف دیگر پلازہ بلڈرز کے ذریعہ جائنٹ ونچر کے طور پر جعلی کچی آبادی والی سرکار اراضی پر پلازہ بنانے کی سازش کر رہے ہیں مسٹر جسٹس عاصم حفیظ جج عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور نے جعلی کچی آبادی کے نام سے ہتھیائی گئی سرکاری اراضی پر پلازہ بنانے کی سازش ناکام بنادی ہے اور سول کورٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت سے پلازہ بنانے کیلئے جاری کی گئی ڈگریاں خارج کردی ہیں حنیف گجر کے بیٹے محمد خرم حنیف وغیرہ نے اپنے اور دیگر ساتھی پلازہ بلڈرز ارشد محمود خان وغیرہ کے ناموں سے پلازہ کا نقشہ منظور کروانے کیلئے نقشہ برانچ میونسپل کارپوریشن بہاولپور کے متعلقہ افسران وغیرہ سے ساز باز کی اور متنازعہ اراضی کا نقشہ جمع کروایا تھا اور فیس ادا کی لیکن جب سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور سید عقیل نجم ہاشمی کو اس فراڈ بارے بتایا گیا تو انہوں نے درخواست نقشہ پلازہ خارج کردی بعد ازاں سابق کمشنر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بھی جعلی کچی آبادی میں پلازہ بنانے کی اجازت نہیں دی اور اپیلیں خارج کردی تھیں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن بہاولپور میاں اظہر نے سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور محمد سرور گجر کو درخواست نقشہ کے ہمراہ شامل فردملکیت کی ویری فکیشن کیلئے لیٹرلکھا چنانچہ چیف آفیسر کے لیٹر کی بنیاد پر سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور نے لینڈ مافیا کے نام ابتدائی انتقال نمبر 3 اور مابعد انتقالات بارے سماعت کی فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے محمد حنیف کے بیٹوں محمد فرخ حنیف اور محمد فرخ حنیف اور سابق نائب تحصیلدار سٹی ملک صادق محمد کے بھائی محمد اکبر ولد غلام رسول ذات آرائیں کی جانب سے انکے وکلاء صاحبان نے دلائل دیئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور چوہدری محمد سرور گجر نے ریونیو آفیسران عملہ فیلڈ این ٹو او برانچ سے رپورٹس اور ریکارڈ کی روشنی میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ بہاولپور سے رائے طلب کی تو یہ بات ثابت ہوگئی کہ لینڈ مافیا نے انتقال نمبر 3 موضع ذخیرہ سمہ سٹہ تحصیل سٹی بہاولپور جعل سازی سے منظور کروانے کیلئے شہر کی پرائم لوکیشن والی سرکار اراضی تعدادی 15 کنال 1 مرلہ کو دیہاتی جناح آبادی ظاہر کرکے جعلی و فرضی17 باشندگان کے نام پر نائب تحصیلدار سے غیر قانونی طور پر منظور کروایا حالانکہ نائب تحصیلدار کو ڈائریکٹ کسی بھی کچی آبادی کے مکینوں کے نام انتقال منظور کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے جعل سازی سے منظور کروائے گئے انتقال نمبر 3 میں کٹنگ کی گئیں اور کٹنگ پر ریونیو آفیسر کے دستخط نہیں بلکہ اس وقت کے پٹواری نے کٹنگ کرکے اپنا نام انتقال نمبر 3 میں درج کرلیا موقع پر کوئی کچی آبادی نہیں۔