علاقائی خبریں

ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی برائے انسداد پولیوکااجلاس منعقد

نارووال.( حاجی غلام عباس )ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی برائے انسداد پولیوکااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں26مئی2025سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمدطارق،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرعاقب حنیف،ڈائریکٹرایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق،نئے ڈی ای اوریسکیو1122 محمداورنگ زیب،ڈی آئی اواحسان الحق سمیت دیگر متعلقہ محکموں کےافسران موجود تھے۔فوکل پرسن ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمدطارق نےڈپٹی کمشنرنارووال کوانسدادپو لیومہم کےحوالےسےبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع بھرمیں26مئی سے30مئی تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس ضمن میں مائیکرو اور میکروپلان کےمطابق ضلعی اورتحصیل سطح پر متعلقہ سٹاف کو تربیت بھی فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر3لاکھ 86ہزار252 سےزائدبچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے1292ٹیموں سمیت81فکسڈاورینج 37ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے جو عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے۔انہوں نے مذید ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل ہونے چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی فیک انٹریز سے اجتناب کیا جائے اور گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button