کرائمز

زمین کے تنازعہ پر با اثر افراد کا خواتین اورمعزور پر بیہمانہ تشدد

جلال پورپیر والا (احمد خان بلوچ)زمین کے تنازعہ پر با اثر افراد کا خواتین اورمعزور پر بیہمانہ تشدد انصاف کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق جلال پورپیروالا تھانہ صدر کے علاقے میراں ملہہ میں زمین کے تنازع پر با اثر افراد کا مبینہ طور بیوہ، گھر میں موجود دیگر خواتین اور بیوہ خاتون کے معزور بیٹے پر بیہمانہ تشدد ،متاثرہ خاندان کے رہائشی گھر اور پلاٹ کی دیواریں بھی گرادی ،متاثرہ خواتین نے بتایا کہ مقامی زمیندار سلیم چوہدری، علی رضا و دیگر ہمارے پلاٹ پر ناجائز قابض ہونا چاہتے ہیں جوکہ ایک طویل عرصے سے ہمیں اپنے ظلم و زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ خواتین نے بتایا کہ پولیس بھی ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کرتی، ہمیں مقامی با اثر افراد قبضہ گروپ سے جان و مال کے لٹ جانے کا خدشہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب، سی پی او ملتان ہماری داد رسی کرے اور ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر ہماری جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، اس معاملے پر مقامی زمیندار کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کا الزام بے بنیاد ہے دوسری جانب پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button