علاقائی خبریں

صوبائی وزیر پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا ضلع نارووال کا دورہ

نارووال۔(حاجی غلام عباس )صوبائی وزیر پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ضلع نارووال کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق،ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شہید ملک نعیم کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے چند دن پہلے روڈ ایکسیڈنٹ میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرملک محمد نعیم کی شہادت پر ان کے والد،بھائیوں ودیگر اہل خانہ کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ شہید ملک نعیم جیسے نوجوان ہمارا فخر ہیں۔شہید ملک نعیم ایک نیک انسان کے ساتھ ساتھ فرض شناس اور قابل آفیسر تھے۔ان کی خدمات کوہمیشہ کے لیے یادرکھاجائےگا۔انہوں نے کہاکہ ان کی خدمات کےپیش نظر ریسکیو کے مرکزی دفتر کو شہید ملک نعیم کے نام سے منسوب کریں گے تاکہ فرائض کی ادائیگی کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے لوگ امر ہو سکیں۔صوبائی وزیرصحت نے بعدازاں ڈپٹی کمشنرنارووال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال کادورہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدشہباز،ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق اورایم ایس ڈاکٹرافضال راجپوت نےصوبائی وزیرپنجاب خواجہ سلمان رفیق کاپرتپاک استقبال کیا۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر ڈی ایچ کیوہسپتال میں 26مئی سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کاافتتاح 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔صوبائی وزیرصحت نے اس موقع پرمیڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں رات کی ڈیوٹی پرکنسلٹنٹ کی موجودگی کویقینی بنایاجارہاہے،اور وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کیلئے اربوں روپے کا بجٹ تقویض کررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹینڈرنگ کے پراسس کے عمل کو تیز کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کے لیےڈی۔ایچ۔کیو میں بنائے جانے والے جدید سہولیات پر مشتمل نئے پرچی کاونٹر کا بھی معائنہ کیا۔بعدازاں صوبائی وزیرپنجاب نےڈی۔ایچ۔کیو انتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی جس میں ہسپتال انتظامیہ سے یو۔ایچ۔آئی،پی۔ایل۔اے،ہیلتھ کونسل سمیت مختلف ہیڈز میں بجٹ کی ایلوکیشن اور ایگزیکیوشن اور ادویات کی خرید کیلئے کئے جانے والے ٹینڈرز،ہیلتھ کارڈ،نارووال میڈیکل کالج میں مسنگ فسیلٹیز بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button