معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم انتقال کر گئے
معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم انتقال کر گئے ۔ تجمل کلیم ایک عظیم شاعر اور نیک انسان تھے ۔ ملک اصغر فہییم بھٹی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ۔
مرحوم ایک با صلاحیت شاعر اور عظیم سخن گو اور دانشور تھے۔ ملک سہیل شریف بھٹی ایڈووکیٹ صدر چوچک پریس کلب
چوچک ( نمائندہ خصوصی) معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم اس جہان فانی سے رخصت فرما گئے۔ مرحوم کا تعلق چونیاں شہر سے تھا۔ مرحوم 5 کتابوں کے مصنف تھے ۔اپ کی شاعری کے چرچے نہ صرف پاکستان میں تھے بلکہ آ پ بارڈر پار پنجاب میں بہت پسند کیے جاتے تھے اور پنجاب کے لوگ آ پ کے گرویدہ ہیں۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں ۔۔۔ چھوڑے ہیں۔ مرحوم کے جنازے میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کیں۔ جنازے میں ملک اصغر فہیم بھٹی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج اور معروف پنجابی شاعر اور ملک سہیل شریف بھٹی ایڈووکیٹ نے شرکت کی ۔ ملک اصغر فہیم بھٹی نے کہا کہ مرحوم تجمل کلیم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وہ پنجابی ادب کا سرمایہ ہیں۔ جہاں پر پنجابی ادب کا ذکر ہو گا وہاں پر تجمل کلیم کا ذکر ہوگا۔ ان کے انتقال سے پنجابی ادب میں ایک خلا پیدا ہوا ہے جو معلوم نہیں کب پر ہوگا۔