دیپال پور: غلہ منڈی میں مکی کی خرید و فروخت کا آغاز
دیپال پور (میاں عبدالخالق) دیپال پور کی غلہ منڈی میں مکی کی نئی فصل کی آمد کے ساتھ ہی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ منڈی میں مکی کی بولی کا آغاز دکان نمبر 01 "ایم اسماعیل اینڈ سنز” پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور خیرو برکت کی دعا کروائی گئی کسانوں اور آڑھتیوں کی بڑی تعداد کا پھول کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا اور مٹھائی سے ضیافت کی گی. ذرائع کے مطابق پہلے دن تقریباً 3000 بوری مکی کی آمد ہوئی جس کی قیمت فی من 2700 روپے سے 3010 روپے کے درمیان لگائی گئی ، جو معیار اور نمی کی مقدار پر منحصر تھی ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سال پیداوار توقع سے بہتر رہی ہے جس سے انھیں اچھے منافع کی امید ہےاور وہ انتظامیہ پر مکمل اعتماد کرتے ہو اپنی اجناس فروخت کے لیے لاتے رہے گے. دوسری جانب صدر غلہ منڈی رانا اسماعیل "توکل ٹریڈ” کا کہنا ہے کہ تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ خرید و فروخت کا عمل خوش اسلوبی سے جاری رہے ناپ تول، اور نرخ ناموں کی شفافیت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کسان کو مکمل سہولتیں فراہم کی جائے گی اور پیمنٹ کی اداٸیگی کو یقینی بنایا جائے گا کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مکی کی امدادی قیمت مقرر کی جائے تاکہ منڈی میں استحکام پیدا ہو اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا اچھا معاوضہ مل سکے