کرائمز

جامعہ گلشن بتول والی گلی گٹروں کے پانی کا جوہڑ بن چکی

میکلوڈ گنج ( نمائندہ خصوصی ) میکلوڈ گنج: ناقص سیوریج نظام، عوام اذیت میں مبتلا/میکلوڈ گنج سردار روڈ، جامعہ گلشن بتول والی گلی گٹروں کے پانی کا جوہڑ بن چکی ہے۔ گندا، بدبودار پانی محلے داروں، بالخصوص بچیوں اور طالبات کے لیے عذاب بن چکا ہے۔ آئے روز بچے اس غلیظ پانی میں گر کر زخمی ہو رہے ہیں۔احساس پریس کلب نے کئی بار اس سنگین مسئلے پر نشاندہی کی اور نیوز کوریج بھی کی، مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ محلے دار اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے پر مجبور ہیں، جبکہ گھروں، دکانوں کے گرنے کا خدشہ الگ۔میکلوڈ گنج کی تقریباً ہر گلی میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے، حتیٰ کہ مین بازار بھی اس سے محفوظ نہیں۔ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔
اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ فوری طور پر سیوریج کا نظام درست کیا جائے تاکہ عوام کو بیماریوں، گندگی اور اذیت سے نجات مل سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button