کرائمز

نورپور پولیس کی زبردست کاروائی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

خوشاب ( عزیزالرحمان بوڑانہ سے)تھانہ نورپور پولیس کی زبردست کاروائی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ نورپور پولیس کو بذریعہ 15 کال موصول ہوئی کہ اقرا بتول نامی ٹک ٹاکر کو نامعلوم ملزم نے فائر مار کر قتل کر دیا ہے
⁠جس پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ نورپور کو کاروائی کرنے اور نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔
⁠ایس ایچ او تھانہ نورپور محمد توقیر حسین نے چند گھنٹوں میں ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے مقتولہ کے کزن ملزم محمد بلال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جس نے ٹک ٹاکر اقرا عظیم کو غیرت کے نام پر قتل کرنا تسلیم کر لیا جسکی مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے ایس ایچ او تھانہ نورپور اور پوری ٹیم کو شاباش دی اور ملزم کے خلاف تمام شواہد اکھٹے کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے احکامات جاری کیے
خوشاب پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button