علاقائی خبریں

ضلع کونسل ہال میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

ننکانہ صاحب (رانا عرفان )۔ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام۔منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، سی او ایجوکیشن شازیہ بانو ، سٹوڈنٹس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔سکھ کمیونٹی دیگر اقلیتوں ، تاجر برادری سمیت میڈیا نمائندگان بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔تقریب کے شرکائ سے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر خود مختاری۔جہد مسلسل۔اور مقصد کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کا نصب العین ہے۔یوم تکبیر پاکستان کے عالمی صفوں میں خودداری کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کا فخر ہے۔ہماری افواج و سائسندانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔یوم تکبیر کا مطلب واضح ہے۔قومی سلامتی پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button