کرائمز

بااثر افراد کی دس سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی بدفعلی

شیخوپورہ ( ڈاکٹر علی حیدر رضوی ) تھانہ صدر فاروق آباد بااثر افراد کی دس سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی بدفعلی مقامی پولیس نے ایک مجرم بدنام زمانہ عاقب علی ولد ذوالفقار عرف گومی قوم ورک سکنہ مکی چک نمبر 460 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دوران گرفتاری مجرم سے منشیات بھی برآمد جسکا مقدمہ ہذا میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی مجرم کے ساتھیوں کا نام درج ایف آئی آر کیا گیا ملزمان پروٹوکول کے ساتھ تفیشی افسر سب انسپکٹر جاوید کے پاس بیٹھ کر دندناتے ہیں اور جان سے مار دینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں کہتے ہیں کہ مقدمہ میں صلح کرلو ورنہ پچھتاو گے مذید کہا کہ عمر فاروق عرف لالہ ورک نے بھی ہمارے گینگ کیخلاف موٹرسائیکل چوری کی درخواست تھانہ ہذا دی بعد ازاں ڈی پی او آفس سے بھی مارک کروائی ہم نے مقامی پولیس سے ساز باز ہو کر نہ موٹرسائیکل دی اور اپنے خلاف ریڈ ہونے دیا بالکل اسی طرح تم بھی جہاں زور لگتا ہے لگا لو کچھ نہیں بننے والا ہمارے خلاف اندریں بالا واقعات کی روشنی میں جکام بالا سے ایک غریب محنت کش کی فریاد ہے کہ انصاف دیکر ان ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاکر منشیات فروشی۔ معصوم بچوں سے بد فعلی کرنے چوری کرنےوالے ان ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاکر قرار واقعی سزا دی جاوے تاکہ مذید جرائم کی بر روک تھام بروقت ممکنہ ہوسکے
ان خیالات کا اظہار بدفعلی کا شکار ہونے والے بچے نواز ولد امجد سکنہ مکی چک نمبر 460 کے حقیقی چچا محمد رمضان ولد محمد ارشد نے اپنے گھر میڈیا کو انٹرویو دیتے یوئے کیا اور وزیر اعظم پاکستاں میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے انصاف دیتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار پہنچانے کا مطالبہ کردیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button