گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خانیوال میں تقریب کا انعقاد
*نول پلاٹ(نامہ نگار)28 مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خانیوال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نذر عباس کھوکھر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا نے خصوصی طور پر شرکت کی
تفصیلات کے مطابق 28 مئی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نزر عباس کھوکھر ڈسٹرکٹ ڈرائیکٹر ٹویوٹا نے خصوصی شرکت کی مہمانان کا استقبال عبدالحفیظ صاحب پرنسپل جی ٹی ٹی آئی خانیوال نے کیا*
تقریب کا انعقاد ادارہ کی کمپوٹر لیب میں کیا گیا جہاں مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے یوم تکبیر کے حوالے سے تقاریر کیں ملی نغمے اور ترانے پیش کیے اور ایٹم کے بانیان اور سائنسدانوں کو خارج تحسین پیش کیا گیا اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے نذر عباس کھوکھر نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر پوری قوم کو مبارک ہو .
28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 6 ایٹمی دھماکے کیے الحمد للہ
یاد رہے کہ پاکستان نے ایٹم بم 1984 میں ہی تیار کر لیا تھا مگر کچھ وجوہات کے بنا پر دھماکے نہیں کیے جبکہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو خاموش پیغام دیا کہ جو بھی پاکستان کو میلی نظر سے دیکھے گا کچل دیا جائے گا اس موقعہ پر رانا ارشاد حسین ،ارشاد احمد چوہان احمد انور ،اظہر بیگ، سنیئر انسٹرکٹرز ،قمر عباس ،عمار یسین ، سرفراز احمد سجاد حسین شاہ ، احمد رسول و دیگر تمام سٹاف ممبران اور طلبا نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں عبدالحفیظ نے پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کروائی