علاقائی خبریں

لودھراں میں کھیلوں کے ٹرائلز کا انعقاد ، نوجوان کا جوش دیدنی

دنیاپور (چوہدری حسنین رضا) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوجوانوں کے لیے اٹھائے گئے خصوصی انیشیٹو سمر گیمز 2025 کے منعقدہ ٹرائلز کی تقریب میں شرکت ۔ چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز کے سلسلے میں ضلع لودھراں میں کھیلوں کے ٹرائلز کا انعقاد بھرپور جوش و ولولہ سے جاری ہے۔ چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کےسلسلے میں نیو اسٹیڈیم لودھراں میں گرلز ہاکی اور بوائز والی بال کے شاندار ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کھلاڑیوں کے شاندار کھیل دیکھا اور اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر سے کھلاڑیوں کی ملاقات کروائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں کے جوش و خروش کو سراہا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ چیف منسٹر سمر گیمز نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے، جو نہ صرف جسمانی صحت کے فروغ کا باعث ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور خود اعتمادی کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرائلز میں شریک کوچز، ٹیکنیکل اسٹاف اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کھلاڑیوں سے ملاقات کو ایک اعزاز قرار دیا اور انہیں مسلسل محنت اور لگن کے ذریعے اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کی ترغیب دی۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لودھراں ساجد محمود نے چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر سمر گیمز کے ٹرائلز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ضلع لودھراں کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا جائے گا، جو انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ڈویژن مقابلہ جات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سمر گیمز 2025 میں ضلعی سطح پر کھیلوں کی یہ سرگرمیاں نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button