کرائمز

تھانہ بھوآنہ کی حدود چک نمبر 190 عاربی پولیو ٹیم پر حملہ

بھوآنہ(تحصیل رپورٹر) تھانہ بھوآنہ کی حدود چک نمبر 190 عاربی پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ہے.پولیو ورکرز شازیہ جمال اور سرفراز خان بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے تھے.امجد علی جوگیرہ نامی شخص نے پولیو ٹیم پر اینٹوں سے حملہ کر دیا.حملے میں شازیہ جمال کا سر پھٹ گیا اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے جبکہ سرفراز خان کا بازو فریکچر ہو گیا.پولیو ورکرز کے مطابق امجد علی جوگیرا موبائل فونز بھی چھین کر فرار ہو گیا.ہمارے ساتھ پولیس کی سیکیورٹی نہیں تھی نا کوئی کانسٹیبل نا لیڈی کانسٹیبل تعینات کی گئی تو ہم نے 15 پر کال کی تو پولیس پہنچی.پولیو ورکرز نے ڈی پی او چنیوٹ اور اعلی حکام نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button