علاقائی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ختم نبو ت چوک تک ریلی کا انعقاد

چوک سرورشہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل انتظامیہ اور شہریوں کیجانب یوم تکبیر کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ختم نبو ت چوک تک ریلی نکالی گئی ، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والوں کو سلام ، یوم تکبیر، پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے .اسسٹنٹ کمشنر شعیب بوسن، ڈی ایس پی عبدالشکور قیصرانی تفصیل کے مطایق گزشتہ روز یوم تکبیر کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آفس چوک سرورشہید سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ۔ انتظامی افسران جن میں اسسٹنٹ کمشنر شعیب بوسن ،ڈی ایس پی سرکل عبدالشکور قیصرانی ، میونسپل کمیٹی آفیسر امین گل ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر رانا فیصل جبار ، مسلم لیگ ن کے مظہر چانڈیہ ، ،پریس کلب چوک سرورشہید کے نائب صدر مرزا شہزاد بیگ ،جنرل سیکریٹری خلیل احمد خلیل ، صحافی بلال چانڈیہ ، عمران کالرو، اور شہریوں تاجران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع ریلی کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 1998 میں جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو مرعوب کرنے کی کوشش کی تواس وقت کے وزیر اعظم محمد میاں نوازشریف نے شدید عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔ پاکستان دنیا کا واحد مسلم جوہری طاقت والا ملک ہے اور ہندوستان کے برتری کے خواب کو چکنا چور کرتے ہوئے پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ 28 مئی 1998 کے دھماکوں نے پاکستان کو اقوام عالم کی بڑی طاقتوں کے ہم پلہ آن کھڑا کیا۔ اور اب پاکستان انشاء اللہ ناقابل تسخیر ملک ہے اس بات کا ثبوت 10 مئی کو پوری دنیا دیکھ چکی ہے جب ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا اور پاکستان کے جوابی وار سے اسے منہ کی کھانا پڑی پاکستان فتح یاب ہوا ارض پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار محبت کے لیے نعرے لگائے گی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کرائی گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button