کرائمز
دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو شدید زخمی کردیا
چیچہ وطنی(نامہ نگار)تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو شدید زخمی کردیا، ملزم موقع سے فرار، پولیس مصروف تفتیش۔ تفصیلات زرائع کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود چک نمبر 109 بارہ ایل میں دیور شمریز نے فائرنگ کرکے اپنی بھابی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی شروع کردی۔۔۔۔۔۔۔