کرائمز

ساتویں کلاس سے چھیڑ خانی منع کرنے پر گھر میں گھس کر تشدد

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) اوباش نوجوان کی دوستوں کے ہمراہ ساتویں کلاس سے چھیڑ خانی منع کرنے پر گھر میں داخل ہو کر والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ سلامت پورہ کی این بی کی بیٹی جو کہ ساتویں کلاس میں پڑھتی ہے جس کو آتے جاتے گلی کا ہی اوباش آصف اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر چھیڑ خانی کرتا اور فحش آوازیں کستا جس پر اس کو منع کیا گیا تو ملزم نے طیش میں۔ آکر اس کے گھر میں داخل ہوکر والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button