کامونکی : موٹر سائیکلیں ۔ نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری۔ مزید وارداتوں میں چور موٹر سائیکلیں ۔ نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کے رجب علی کی موٹر سائیکل چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے۔ کھنگوڑہ کے نور احمد کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر چوری ہوگئی۔ فیصل ٹاؤن کے علی رضا کی موٹر سائیکل ڈیرہ امیر افضل کے قریب واقع فیکٹری کے باہر سے چوری ہوگئی۔ ڈیرہ دینداراں کے اسحاق کے گھر سے چور بتیس سو روپے سمیت پرس چوری کرکے لے گئے۔ فیصل ٹاؤن کے عارف کے گھر سے چور پچیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔ مسلم گنج کے عثمان کے بھٹہ ٹاؤن میں واقع مکان سے ملزم کالو اور اس کا بیٹا عدیل دروازے۔ یوپی ایس اور دیگر سامان چوری کرکے لے گیا۔ دولت پورہ کے عبد الرشید کے گھر کے باہر کھڑی اس کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ حبیب پورہ کے وقاص اور اس کے دوست فرحان کی جیبوں سے بھولا پیر دربار کے قریب چوری کر لئے گئے۔ بشارت ٹاؤن کا پیٹرول پمپ کا ملازم زین مسجد میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم چور اس کی جیب سے موبائل فون چوری کرکے لے گیا جبکہ واہلیانوالی کے مشتاق اور بابر کے کھیتوں سے چور پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔