کرائمز
گھریلو تنازع ، خاتون سمیت چار افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) گھریلو تنازع پر تین افراد نے خاتون سمیت چار افراد کو ڈنڈوں کے وار کرکے جبکہ ایک خاتون کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ بہار شاہ کے ریاست کی بھابھی اور دیگر افراد گھر پر موجود تھے کہ ملزمان شاہ زیب۔ علی حسن اور ساجد نے حملہ آور ہوکر فاطمہ بی بی۔ مبارک ۔ برکت اور طارق کو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اسی دوران الفت بی بی بچانے کے لئے آگے آئی تو ملزمان نے اس کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔