مسلح ڈاکو چوبیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں۔ روپے نقدی ۔ موٹر سائیکل اور موبائل وغیرہ لوٹ لئے۔ بتایا گیا ہے کہ سادہوکے کی عاصمہ نورین اپنے بھتیجے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ کھرک نہر پر دو مسلح ڈاکو ان سے پینسٹھ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ ایمن آباد کے اصغر سے انڈر پاس کے قریب دو مسلح ڈاکو ستر ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے مہلو والا کے ولید سے دو مسلح ڈاکو موڑ ایمن آباد کے قریب بہتر ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔ لاہور کے رحیم گل سے دو مسلح ڈاکو پاک ٹاؤن کٹ پر موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ آدھورائے کے صیام سے مہلووالا کے قریب دو مسلح ڈاکو دو ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ بشارت ٹاؤن کے ذیشان سے بیکری جاتے ہوئے راستے میں دو مسلح ڈاکو چوبیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔