اوکاڑہ :ماہ مئی 2025 میں وارداتوں میں ملوث 16 گینگز کا خاتمہ
اوکاڑہ (وحید انصاری )اوکاڑہ پولیس نےجرائم کی شرح کے اعداد وشمار جاری کر دئیے. جرائم کی شرح میں کمی. عوامی حلقوں کا اظہار اطمینان. ڈی پی او راشد ہدایت کی پولیسنگ صلاحیتوں کو سراہا .پولیس ترجمان کے مطابق اوکاڑہ پولیس نےماہ مئی 2025 میں وارداتوں میں ملوث 16 گینگز کا خاتمہ ، گینگز کے 43 ارکان گرفتار ، 02 کروڑ 23 لاکھ 74 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ، ملزمان سے 93 پسٹل ،11 بندوق ، 02 رائفل ، 01 کلاشنکوف اور 344 گولیاں برآمد ، پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 6 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے منشیات برآمدگی پر 104 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ملزمان سے 78 کلو چرس ، ہیروئن 1020 گرام برآمد 1598 لیٹر شراب ، 80 لیٹر لہن اور 7چالو بھٹیاں برآمد .اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں. 476 اشتہاری ملزمان ، 64 ٹارگیٹڈ آفینڈرز اور 55 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 81 ، بی کیٹیگری کے 395 اشتہاری مجرمان گرفتار ، شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا ،جرائم کے خاتمے کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،#