علاقائی خبریں

ڈائیووکے اظہر اقبال اور ظہور الحسن کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

جام پور(ملک باقر سے ) ڈائیووو آفس جام پور میں ڈائیووو کے تحصیل منیجر اظہر اقبال اور ویسٹ منیجمنٹ کے ٹی ایم ظہور الحسن کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی اور تحصیل جام پور کی 32 یونین کونسلز کے سنیٹری سپروائزرز نے شرکت کی میٹنگ میں تحصیل منیجر اظہر اقبال نے کہا کہ عیدالضحی کے موقع پر تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ڈائیووو کے تحصیل منیجر اظہر اقبال نے مزید سنیٹری سپروائزرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم داجل محمد پور جام پور سٹی اور مختلف یونین کونسلز میں صفائی کے حوالے سے کیمپ آفس بنائے جائیں گے جسمیں علاقے کے لوگوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی بھی مشکل پیش آنے پر فوری حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سپروائزرز کمیونٹی میں جا کے آگاہی مہم میں لوگوں کو کہیں کہ عید کے روز آپ کے ورکرز کے ساتھ تعاون کریں عید کے روز قربانی کرنے والے لوگوں کو صفائی کو یقینی بنانے کےلیے بیگ تقسیم کیے جائیں گے جسمیں وہ جانور کی آلائش ڈال کے سنیٹری ورکر کے حوالے کریں گے جس سے کافی حد تک صفائی پر قابو پایا جائے گا مزید انہوں نے کہا صفائی کے حوالے سے عید کے دنوں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا جسکی مانیٹرنگ ویسٹ منیجمنٹ کے تحصیل منیجر ظہورالحسن اور اظہر اقبال خود کریں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام پر مکمل عمل درآمد ہو گا شہر سمیت دیہاتوں میں بھی کسی شہری کو صفائی کے حوالے سے شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہئے اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر سردار عرفان خان مزاری وقاص احمد اور ویجیلینس کے حفیظ احمد اور یوسف جان کے علاوہ سپروائزرز امام بخش لنگرانہ ملک باقر چھینہ دیگر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button