علاقائی خبریں

ملتان ریجن پولیس کا ایک اور اہم قدم، دور جدید ڈرائیونگ سمیولیٹرز کا اضافہ

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) ملتان ریجن پولیس نے پیشہ ورانہ ڈرائیونگ تربیت کے فروغ کی جانب ایک اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے دو جدید ڈرائیونگ سمیولیٹرز کا اضافہ کیا ہے، جو کہ جنوبی پنجاب کے کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔یہ سمیولیٹرز پولیس لائن ڈرائیونگ اسکول، ریسکیو 15 (قلعہ کہنہ قاسم باغ )، جبکہ ریجنل پولیس آفس (RPO) میں پہلے سے ہی نصب ہے۔ جہاں تربیت یافتہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں شہریوں کو محفوظ، معیاری اور جدید انداز میں ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہےاس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا، ٹریفک حادثات میں کمی لانا اور ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔آر پی او ملتان نے اس موقع پر کہا کہ ملتان پولیس شہریوں کی فلاح و بہبود اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے پرعزم ہے، اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت کا یہ عمل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button