علاقائی خبریں

اللہ تعالیٰ نےوالدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے ؛ محمد بلال بھٹی

رائیونڈ (شمشادعلی بھٹی سے) اللہ تعالیٰ نے اپنی توحید کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے ؛ محمد بلال بھٹی ، والدین انسان کے وجود کا ذریعہ ہیں ، بچپن میں
انہوں نے بھی اس کی دیکھ بھال اور پرورش کی ہے ، والدین میں ماں کا درجہ باپ پر مقدم ہے ۔ کیونکہ پیدائش میں ماں نے زیادہ تکلیفیں برداشت کی ہیں ۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پرائم ایسوسی ایٹس محمد بلال بھٹی نے والدین کے عالمی دن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر باپ کی عظمت کا پاس کرتے ہوئے ان کی اطاعت ، فرمانبرداری ، خدمت اور تعظیم کرکے اس کی رضاحاصل کی جائے تو اللہ پاک کی طرف سے ہمیں دین ودنیا کی کامیابیاں ، سعادتیں اورجنت جیسی نعمتیں مل سکتی ہیں ۔ جن کا انسان کبھی سوچ بھی نہیں سکتا ، روئے زمین پر ماں باپ جیسی نعمت کوئی نہیں ہے ، والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں ، اگر کسی خوش نصیب کو یہ نعمت حاصل ہے اوروہ اپنے والدین کی خدمت واطاعت کر رہا ہے تو وہ بڑا سعادت مند اوراللہ کا محبوب بندہ ہے ، یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے ، باپ خاندان کا سربراہ ہوتا ہے ، گھر کے چولہے کی حدت کو برقرار رکھنا اور بچوں کے سامنے ان کے بچپن سے لے کر سن بلوغت تک قابلِ تقلید مثال قائم کرنا اس کا فریضہ ہے ۔ وہ اپنے مشاہدات اور تجربات سے اپنے گھر اور اپنے اردگرد کے ماحول کو جس کا وہ خود بھی حصہ ہوتا ہے ، بہتر سے بہتر بناتا ہے ، وہ اس کڑی کو مضبوطی سے پورے سماج کی اس فولادی زنجیر سے پیوست رکھتا ہے جو اس کی ذات کی کٹھالی میں ڈھلتی ہے ۔ باپ کی شخصیت کی پہچان اور اس کا احترام صرف ایک دن کے لئے مخصوص نہیں ہے ، جب تک وہ زندہ ہے ، اس کی تعظیم و توقیر اس کے بچوں پر واجب ہے ، باپ بوڑھا ہو جائے ، بیمارہوجائے یا مفلوج ہوجائے تو وہ پھر بھی باپ ہے ، وہ جب تک دنیا میں موجود رہتا ہے، اس کے وجود کی اہمیت کا مکمل ادراک نہیں ہوتا ، لیکن اس کے جانے کے بعد جو خلاء پیدا ہوتا ہے ۔ اس خلاء کو عمر بھر پورا نہیں کیا جاسکتا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے لیے اپنے والدین اور تمام مسلمانوں کے لیے مغفرت وبخشش کی دعامانگتے تھے ، ماں باپ کے انتقال کے بعد بھی ان کے ساتھ حسن ِسلوک اور ان کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کرنا چاہیے ، جس کی کئی صورتوں میں سے ایک دعائے مغفرت کرنا بھی شامل ہے ۔ جس سے ان کے درجات بلند ہوتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button