علاقائی خبریں

عید پر گرینڈ صفائی آپریشن ودیگر معاملات بارے اجلاس منعقد

جڑانوالہ ( رانااکرام اللہ سے) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب کی زیر صدارت عید پر گرینڈ صفائی آپریشن ودیگر معاملات بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ،پروجیکٹ مینجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،، چیف افیسر میونسیل کمیٹی ،پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی آپریشن عید سے قبل شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے عید الاضحی پر شہر و دیہات کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے یکساں اقدامات جاری رکھنے اورعید کے تینوں ایام قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے نماز عید سے قبل مرکزی عیدگاہ، شاہراؤں کو سنوارنے اور میونسیل کیٹی کو شہر میں تمام کھلے و ٹوٹے گٹروں کے ڈھکن بدلنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کیلئے پلاسٹک بیگز کی تقسیم مکمل کی جائے۔ انہوں نے واضح کہا کہ مویشی منڈی کے علاوہ کسی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت نہیں ہوگی، پارکوں میں صفائی و ستھرائی کام مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اورمویشی منڈی میں بھتہ خوری،اوور چارجنگ اورپرچی فیس وصولی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔پولیس نماز عید کے مقامات اور بازارں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف پلان تشکیل دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button