فاروق آباد یوم تکبیر کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد یوم تکبیر کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد لاری اڈا فاروق آباد الحاج سید محمد مشتاق حسین شاہ بخاری کی رہائش گاہ پر کیا گیا یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا ۔
تقریب کی صدارت ضلعی صدر عارف خاں سندھیلہ نے کی ۔مہمان خصوصی سابق ایم این اے سردار محمد عرفان ڈوگر سابق ایم پی اے چوھدری سجاد حیدر گجر کے صاحبزادے چوہدری اسامہ ظہور گجر تھے تقریب میں مس ,بینش قمر ڈار، سٹی صدر مرزا وسیم ،سٹی جنرل سیکرٹری مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ ۔ ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری شہزاد ورک ۔ضلعی صدر لیبر ونگ محمد ارشاد ملک ۔ حاجی شہباز احمد گھمن ۔ عدیل اعجاز چیمہ ۔چوہدری عامر شہزاد ملک چوہدری شاھد کمبوہ ۔ چوہدری محمد شبیر کمبوہ ۔ شیخ محمد شکیل ۔ محمد نصیر ڈوگر ۔ حاجی محمد صابر ۔چوہدری خالد گجر ۔ ڈاکٹر سردار خادم ڈوگر ۔ ملک محمد یعقوب ۔ میاں محمد مظفر ۔ میاں محمد سجاد ۔محمد ارسلان ورک ۔ ملک اشفاق انور ۔ملک محمد شہباز ۔تنویر سندھو ۔ اشفاق مسیح ۔ اور سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب سے سردار محمد عرفان ڈوگر ، عارف خان سندھیلہ ۔ الحاج سید مشتاق حسین شاہ بخاری ۔ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی قومی و ملکی وقار اور اقوام عالم میں ایٹمی پاکستان کی سربلندی کا دن ہے میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنادیا۔ 14اگست 1947 کے بعد 28 مئی 1998 ہمارا دوسرا بڑا قومی دن ہے کیونکہ اس دن قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے دشمن کے غرور و تکبر کو خاک میں ملایا ۔ معاشی بحران سر چڑھ کر بو ل رہا ہے اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ بغض اور حکومت کے خلاف سازشیں ملک دشمنی کے مترادف ہیں ۔ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی سچائی کی گواہی وقت دے گا ۔