کرائمز

ماموں کانجن،507گ ب کی اضافی آبادی نکاسی آب مکمل بند

ماموں کانجن (زاہد مانگٹ )ماموں کانجن،507گ ب کی اضافی آبادی نکاسی آب مکمل بند،علاقہ مکینوں نےاعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے نواحی گاوں 507 گ ب کی اضافی آباد کا نکاسی آب کا پانی مکمل طور پر بند ہوگیا سیوریج اور نالیوں کا پانی نکاسی آب نہ ہونے سے بازاروں میں ہی گردش کرنے لگا جس کی وجہ سے علاقہ مکین بیماریوں میں متبلا ہونے لگے ابھرتے ہوئے سیوریج کے پانی سے علاقہ مکین کو پیدل چلنے میں بھی دشوار کا سامنا سیوریج اور نالیوں کا پانی مکانوں کی بنیادوں میں بھی داخل ہونے لگا اہل دیہہ کے لوگوں نے نکاسی آب کے کھا ل کو جگہ جگہ سے بند کر رکھا ہےمگر انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آرہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف سھترا پنجاب کے کےوژن کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جارہی ہیں علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی فیصل آباد ،اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کےمسائل پر فوری نوٹس لیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button