علاقائی خبریں

چیچہ وطنی:ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب کا چیچہ وطنی کا دورہ

چیچہ وطنی(عبدالجبار رحمانی )ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب کا چیچہ وطنی کا دورہ، کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔ تفصیلات زرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب چوہدری عبد الحمید نے تحصیل چیچہ وطنی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی دفتر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں محمد عرفان شاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چیچہ وطنی نے فصلوں کی موجودہ صورتحال، کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈی جی زراعت نے مختلف کھیتوں میں جا کر کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فصل کی صحت کو اطمینان بخش قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سفید مکھی (Whitefly) اور جسّیڈ (Jassid) کے حملے کی نشان دہی ہوئی ہے، تاہم ان کی سطح اقتصادی حد برداشت (ETL) سے کم ہے، جس پر فوری توجہ دی جا رہی ہے۔ ڈی جی زراعت نے کسانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور فصل کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button