کرائمز

گاردانچارج جوڈیشل کامونکی سمیت 6 پولیس اہلکار گرفتار

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے غفلت، لاپرواہی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے گارد انچارج جوڈیشل کامونکی سمیت تین اہلکار اور دو لیڈی اہلکاروں کو گرفتار کروا دیا ، مقدمہ درج۔ گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر شبیر (گارڈ انچارج)، ہیڈ کانسٹیبل زرق سعید، کانسٹیبل عرفان، کانسٹیبل عاطف، لیڈی کانسٹیبل اسماء اور لیڈی کانسٹیبل شیزا شامل ہیں۔واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بدنام زمانہ منشیات فروش عاطف گادی کو منشیات اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا جا رہا تھا۔ گرفتار پولیس اہلکاروں نے ملزم کو کھانا، فون اور ملاقات کی سہولت دے کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور سکیورٹی میں کوتاہی کی شکایت پر سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا اور فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ سی پی او کے حکم پر ریزرو انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس آرڈر 2002 کی دفعات 155C اور 155D کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔گرفتاراہلکاروں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والی کالی بھیڑوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button