ایل ڈبلیو ایم سی نے تخمینے سے زائد آلائشیں بروقت تلف کرنے کا بہترین انتظام کیا
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )وزیراعلی مریم نوازشریف کاستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیاـعید الاضحی کے موقع پرمختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈقائم ہو گیا،ہر چھوٹے بڑے شہر میں عوام بروقت صفائی دیکھ کر نہال ہوگئے اور وزیراعلی مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کو سراہتے رہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے صفائی پر اطمینان کااظہار کیاـیہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی مریم نوازشریف عید،عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طورپر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف رہیں ـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو شاباش دیـہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر او ر ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکل آئےـکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور عوام سے فیڈ بیک لیا ـپہلی مرتبہ پنجاب کے 10ریجن،41اضلاع اور146 تحصیلوں میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی گئی، پہلی مرتبہ کولیکشن پوائنٹ بنا کر ہر گھر کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں میں موجود آلائشیں اٹھانے کا انتظامات کیاگیاـوزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں کلین اپ آپریشن عید کے تینوں روز جاری رہاـلاہور میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تخمینے سے زائد یعنی 100فیصد سے زائد آلائشیں اکٹھی کر کے بروقت تلف کرنے کا بہترین انتظام کیاـرپورٹ کے مطابق عید کے پہلے روز ایک لاکھ11ہزار 121ٹن،دوسرے ایک لاکھ 12ہزار 161ٹن اور عید کے تیسرے روز 10ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھا کر تلف کی گئیں ـلاہور سے 71 ہزار 431 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 228 ٹن، ڈی جی خان سے 14 ہزار 329 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں ـفیصل آباد سے 36 ہزار 267 ٹن، گجرانوالہ سے 21 ہزار 422، سیالکوٹ سے 13 ہزار 528، ملتان سے 29 ہزار 20 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں ـراولپنڈی سے 22 ہزار 342، ساہیوال سے 15 ہزار 299 اور سرگودھا سے 25 ہزار 727 ٹن آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی ـ سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری ہےـایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا، 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا ـموصول ہونے والی 10 ہزار چار 681 شکایات میں سے 9 ہزار 901 شکایات حل کر دی گئیں ـپنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے ـایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے ـبعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں تھیں ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ـ الحمدللہ عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہواـ