علاقائی خبریں

صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات ، عوام کا خراج تحسین

چھانگا( مانگا ذوالفقار علی ڈوگر) عید الضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے بہترین انتظاماتستھرا پنجاب کولیکشن سنٹر کا قیام مثالی۔ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش۔ اب یہ ہمارا فرض ھے کہ صفائی کے حوالے سے ہم بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں ۔ یو سی رحمانپورہ چھانگامانگا سے گزر ہوا وہاں پر صفائی ستھرائی کا بہت عمدہ پروگرام تھا محترمہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکر دل جمی سے اپنا کام کر رہے تھے اور لوگ بھی ان کے ساتھ تعاون کر رہے تھے گلی محلے بالکل صاف نظر آرہے تھے یہ سب کچھ سپروائزر صاف ستھرا پروگرام یو سی رحمانپورہ چھانگامانگا آکاش مسیح کی زیر نگرانی تھا سپروائزر آکاش مسیح نے عید اپنی فیلڈ میں گزاری ہمیں بھی یہاں ان بھائیوں کا خیال کرنا چاہیے جو بے شک ملازم حکومت کے ہیں لیکن عید کے دنوں میں بھی ہماری خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں سپروائزر آکاش مسیح واقعہ ہی تعریف کے قابل ہے اور اپنے ایریا میں ایک مثال ہے عید کہ پہلے دو دن سپروائزر آکاش مسیح کی جانب سے بہت عمدہ کام کیا گیا ہے۔ سپروائزر آکاش مسیح نے آلائشوں اور دیگر کچرا کو اٹھانے کے لیے گلی محلوں میں ہر گھر تک گئے جو کہ تعریف کے قابل ہیں ایسے ہی ورکرز ہیں جو محکمہ کے لیے باعث فخر ہوتے ہیں اللہ تعالی آکاش مسیح کو مزید ترقی دے۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button