علاقائی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کے اعزاز میں علی احمد جاوید ایڈووکیٹ کا ظہرانہ

کوٹ رادھاکشن (ارشد منیر چوہدری) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کے اعزاز میں علی احمد جاوید ایڈووکیٹ کا ظہرانہ،عید الاضحی کے دوران بہترین انتظام و انصرام پر خراج تحسین ، اے سی کوٹ رادھاکشن کا شہر کو ماڈل سٹی بنانے کا اعادہ ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوٹ رادھاکشن کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت علی احمد جاوید ایڈووکیٹ کے آفس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سہیل ریاض چھینہ کو ظہرا نہ دیا گیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ارشد منیر چوہدری ،جنرل سیکرٹری انجمن انصاریاں کوٹ رادھاکشن حاجی محمد انصاری اوراے سی آفس سٹاف نے شرکت کی۔ ظہرانہ سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کا کی آمد پر اُن کا پ±رتپاک استقبال کیا گیااور خوشگوار ماحول میں علاقائی مسائل کے حوالہ سے گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب نے کوٹ رادھاکشن اور دیگر نواحی علاقہ جات میں مسائل اور اُن کے حل پر گفتگو کی ۔ میزبان علی احمد جاوید ایڈووکیٹ نے اے سی کوٹ رادھاکشن کو عید الاضحیٰ کے موقع پر بہترین انتظام و انصرام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ علاوہ ازیں ظہرانہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی صحافی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ، مرکزی پریس کلب کوٹ رادھاکشن کے جنرل سیکرٹری ارشدمنیر چوہدری کے آفس کا دورہ کیا اور علاقہ کی بہترین کیلئے گفت وشنید کی ۔ اس موقع پر علاقائی صحافیوں کے مسائل بیان کئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ نے مرکزی پریس کلب PUJتحصیل کوٹ رادھاکشن کی مثبت صحافت کو سراہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button