علاقائی خبریں

عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی :حنیف عباسی

اوکاڑہ (وحید انصاری)وفاقی وزیر ریلوےحنیف عباسی نے کہا ہےکہ عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہورہی عمران خان کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔حالیہ بجٹ میں ریلوے کی بہتری کے لیے بجٹ مختص کی جاۓ گی سینٹرل ایسا کے ملکوں تک ریلوے نظام بچھایا جا رہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرنے پر سفارتی سطح پر پاکستانی وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کینٹ میں ریلوے کے شہید ملازم اکرم کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا اس موقع پر ایم این اے ریاض الحق جج بھی موجود تھے حنیف عباسی نےکہا کہ گزستہ ہفتے خانیوال اسٹیشن پر پل گرنے کےواقعہ میں ٹکٹ کلکٹر اکرم کی اچانک موت کا دلی افسوس ہے محکمہ ریلوے اس فیملی کے ساتھ کھڑا ہے ان کی فیملی کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جاۓ گا حنیف عباسی نے اچانک ریلوے اسٹیشن اوکاڑہ کا بھی وزٹ کیا جہاں ایم این اے ریاض الحق جج نے پلیٹ فارم نمبر ایک سےدو تک جانےکےلیے پل بناۓ جانے اورساپس کرایہ پردینے کے حوالے سمیت دیگر مساٸل کے حل اور ٹرینوں کے مزید سٹاپ دینے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر حنیف عباسی نے مطالبات کی منظوری اور بہتری کی یقین دہانی کروائی بعدازاں حنیف عباسی کے اعزاز میں بانی اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) چوہدری ارشد اقبال کی رہائش گاہ پر پُرتکلف ظہرانہ دیا گیا #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button