علاقائی خبریں

عید الاضحی جذبہ ایمانی پیداکرنے کے عہد کا دن ہے۔ مولانا ایوب خان ثاقب

ڈسکہ(نعیم مقصود)مہتمم دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کلاں مولانا ایوب خان ثاقب نے عید الاضحی کے اجتماع سے دارالعلوم مدنیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام جیسا جذبہ ایمانی پیداکرنے کے عہد کا دن ہے۔ یہ اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرنے اور اپنی خواہشات کو قربان کرنے کادن ہے۔ یہ دعا?ں کی قبولیت کا دن ہے۔ جانور کے گلے کے پر چھری پھیرنے سے پہلے اپنا سب کچھ اللہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کا دن۔ انہوںنے کہا کہ عید قربان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جن کی ساری زندگی اللہ کی رضا کی خاطرقربانیوں سے بھرپڑی ہے۔ ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے اندرحضرت ابراہیم اورحضرت اسماعیل علیھماالسلام جیساایمانی جذبہ پیدا کریں۔ اپنی زندگیاں اسوہ ابراہیمی کے مطابق بسر کریں۔ اپنے ملک سے سود کا خاتمہ کریں۔ اور نظام حکومت اسلامی بنیادوں پر قائم کریں۔ عید خوشی ومسرت اوردعا?ں کی قبولیت کاموقع ہے ضروری ہے کہ ہم عید کے خطبات میں پاکستان کے استحکام، مقبوضہ کشمیر، بھارت، فلسطین،شام اوردنیابھر کے دیگرتمام مظلوم مسلمانوں کے لئے دعائیں کریں۔خوشی اور بخشش کے اس موقع پراپنے ایمان تازہ کریں، اسلام کی خاطر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح قربانیاں دینے کاعہد کریں۔ آج امت مسلمہ اس لئے مسائل ا ورمصائب کاشکارہے کہ ہم دین سے دور ہوچکے اور عیدکے مقاصد کوفراموش کرچکے ہیں۔ ہمارامعاشرہ طبقاتی تفریق کاشکار ہے۔غریبوں، ضرورتمندوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے،ملک کے وسائل پر چندخاندانوں کی اجارہ داری ہے وہ بے دردی سے ملک کولوٹ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔ عالم اسلام کی صورت حال اس سے بھی زیادہ پریشان کن ہے۔ دنیا کے بہت سے خطوں میں مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے اورغلامی کی زندگی بسرکرنے پرمجبور ہیں۔ ہماری حقیقی عیداس وقت ہوگی جب پاکستان صحیح معنوں میں ریاست مدینہ بنے گا اورعالم اسلام ظالموں کے پنجے سے آزادہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button