5ملزمان سے شراب ،چرس اورناجائز اسلحہ برآمد
ڈسکہ (نعیم مقصود)دوران گشت و ناکہ بندی موترہ ،صدر اور سٹی پولیس نے5ملزمان سے شراب ،چرس اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ،مقدمات درج ۔تھانہ موترہ پولیس نے دوران گشت و ناکہ بندی موضع بدوکے چیمہ میں منشیات فروش ڈیلراحمد کو گرفتار کر کے دوران تلاشی 1کلو410گرام چرس،پل نہر موترہ کے قریب ملزم شاون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے70بوتل شراب برآمد کرلی ،تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت موضع ستوکے پلی کے قریب ملزم امجد پرویز کو گرفتار کر کے10لیٹر شراب،موضع گلوٹیاں خوردمیں ملزم دائود احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1عدد ناجائزپسٹل30بور معہ3گولیاں برآمد کر لیںجبکہ سٹی پولیس نے پل نہر چیمہ کے قریب ملزم غلام عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1عدد ناجائز پسٹل30بور معہ3گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔