کرائمز
اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس جھنگ کی طرف سے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شہریوں کی اپنے گھروں میں عید منانے کے بعد واپسی کا عمل جاری ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ضلع بھر میں نہ صرف اوور لوڈنگ، اوور چارجنگ اور مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے کے خلاف کاروائی کر رہی ہیں بلکہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے مسافروں کو انکا کرایہ بھی واپس کروایا جا رہا ہے۔