حساس اداروں اور جیکب آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام
حساس اداروں اور جیکب آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام
جیکب آباد(شفقت خان ) پولیس اور حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر انفارمیشن ملی کے اسلحہ کے ڈیلر بلوچستان سے سندھ کی جانب اسلحہ اسمگل کریں گے مذکورہ خفیہ اطلاع پر جیکب آباد پولیس نے الفاروق پمپ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک پرائیویٹ ویکو سے چار ملزمان 01 ذاکر ولد محمد شعاب بھیو 02 اختیار علی لاشاری 02 نبیل احمد بھیو 04 توفیق احمد گجر کو اسلحہ و گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ ویگو کے ساتھ ایک پولیس موبائل جوکہ ضلع شکارپور کی ہے جس میں ایک اے ایس آئی امتیاز علی بھیو سمیت 02 پولیس کانسٹبلز 01 ثناء اللہ مگنہار اور 02 بقاء اللہ انڑ کو بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے،تفصیلات برآمد شدہ اسلحہ و گولیوں کی،ایک عدد جی تھری،ایک عدد ایس ایم جی ،میگزین جی تھری 17،ایس ایم جی 03 ،گولیاں 2350.،ڈی آٸی جی پی لاڑکانہ ،ناصر آفتاب نے بہترین اور بروقت کاروائی کرنے پر جیکب آباد پولیس کے لیے نقد انعامات و اعزازات دینے کے احکامات جاری کردیٸے ہیں۔