کرائمز

فوت شد بشیر احمد ساہی کی کروڑوں روپے کی ملکیتی اراضی کا آن لائن انگوٹھا لگا کر منتقل

چوک سرو ر شہید (مرزا شہزاد بیگ سے )محکمہ مال چوک سرورشہید کا ایک اور بہت بڑا کارنامہ مردہ شخص کی اراضی کا بھی انتقال کردیا۔ مرنے کے سات روز بعد رقبہ کا انتقا ل کردیا گیا فوت شد بشیر احمد ساہی کی کروڑوں روپے کی ملکیتی اراضی کا آن لائن انگوٹھا لگا کر منتقل کردی گئی متوفی کے وارثان کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق محکمہ مال کی بڑی کرپشن کا ایک اور کیس سامنے آگیا چک نمبر134ایم ایل کا زمیندار بشیر احمد ساہی 14 دسمبر 2023 کو لاولد فوت ہوا، متوفی بشیر احمد کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو ملکیتی اراضی 15ایکٹر واقع چک نمبر 134/MLکو مورخہ 22-12-2023کو جعلی انگوٹھا لگا کر مرحوم کی تصویر سے فوٹو بنا کر وفات سے سات روز بعد انتقال کیا گیا گزشتہ روز متوفی بشیر احمد ساہی کے وارثان بھتیجا جمیل احمد ساہی، چوہدری مقصود احمد، غلام عباس بندیشہ نے اپنے وکیل چوہدری امین گل ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بشیر احمد ساہی جو کہ 14دسمبر2023کو وفات پا گیا تھا۔ اور مورخہ15دسمبر2023کو مرکزی جنازہ گاہ چوک سرور شہید میں نمازہ جنازہ ادا کر کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ بشیر احمد ساہی کی بیوہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر مرحوم کے نمازہ جنازہ کا اعلان بھی چوہدری بشیر احمد ساہی کے بجائے چوہدری بشیر احمد چیمہ کروایا گیا اور حقیقی وارثان بھتیجگان کو اطلاع بھی نہ دی گئی۔ بعد ازاں چوہدری بشیر احمد ساہی کی فوتیدگی کا یونین کونسل ریکارڈ میں اندراج تاریخ وفات 14 دسمبر2023 کی بجائے 24-جنوری 2024 لکھوائی گئی بیوہ سمیت ریونیو عملہ، پٹواری، تحصیلدار نے متوفی بشیر احمد ساہی کی کروڑوں روپے مالیت کی 15ایکٹر کو وفات کے سات روز بعد مورخہ22دسمبر2023کو جعلی انگوٹھا لگا کر مرحوم کی سابقہ فائل تصویر لگا کر جسے انتقال پر واضح دیکھا جا سکتا ہے رقبہ کو محمد طارق، محمد خالد پسران محمد شریف وغیرہ کے کے نام انتقال نمبر883 کے ذریعہ منتقل کردیا وارثان و مدعی وکیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازیخان سے اس معاملہ پر فوراً نوٹس کر انکوائری کرنے اور ذمہ داران کو کڑی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سب رجسٹرار ارشاد احمد لاشاری نے چک نمبر567/TDمیں پانچ کروڑ کی اراضی کو مالک کی غیر موجودگی اور بغیر مرضی کے کسی دوسرے کو منتقل کردیا تھا۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد اس اس بوگس انتقال کو فوری خارج کردیا گیا تھا۔ چوک سرورشہید کے شہریوں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ محکمہ مال چوک سرورشہید اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن کررہا ہے۔ اور پورا مافیا ہے جس نے محکمہ مال کو جکڑا ہوا ہے ان کرپٹ اہلکاروں کا سخت احتساب ضروری ہے جبکہ رابطہ کرنے پر تحصیلدار ارشاد لاشاری نے کہا کہ معاملہ کی انکوائری شروع کرادی گئی ہے ذمہ داروں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button